حیدرآباد:7 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر واسا ملازم نے خودکشی کرلی
حیدرآباد (نامہ نگار) حیدرآباد میں واسا ملازمین کو گذشتہ کئی ماہ کی تنخواہیں نہیں مل سکیں۔ واسا ملازمین فاقہ کشی سے تنگ آکر خودکشی جیسے انتہائی اقدام پر اترآئے۔ واسا کے ملازم نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لطیف آباد نمبر10 کے رہائشی واسا ملازمین عتیق الدین نے گھر کے اندر ٹیلی فون کے تار سے خود کو پھندا لگاکر زندگی کا زندگی ختم کر لی۔ عتیق الدین واسا کے سیوریج ڈپارٹمنٹ سب ڈویژن تھری میں15 سال سے قلی کے طور پر ورک چارج ملازم تھا اور گزشتہ7 ماہ سے تنخواہ سے محروم تھا۔ عتیق الدین دو بیٹوں اور ایک بیٹی کا باپ تھا۔