• news

نیٹو ممالک الائنس کے اخراجات پورے کریں ورنہ تعاون میں کمی کر دینگے: امریکہ کی دھمکی

برسلز (اے ایف پی) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے وارننگ دی ہے اخراجات پورے کرنے کیلئے نیٹو اتحادی مزید فنڈز دیں تاکہ الائنس کے اخراجات پورے ہو سکیں ورنہ امریکہ عہد اور وعدے پورے کرنے کے حوالے سے تعاون میں کمی کر دے گا۔ مغربی اقدار کے دفاع کے لیے ٹیکس دینے والے امریکی مزید حصہ نہیں ڈال سکتے۔ اگر آپ چاہتے ہیں الائنس سے کمٹمنٹ میں کمی نہ آئے تو مشترکہ دفاع کے لیے سپورٹ کی ضرورت ہے۔ روس نے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی (آئی این ایف) کی پاسداری نہ کی تو نیٹو الائنس کے لیے شدید تشویش کا باعث ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن