پاکپتن: معمولی جھگڑے پر سوا سال کے بچے کو زمین پر پٹخ کر قتل کر دیا
پاک پتن (نامہ نگار) گندگی راستہ پر پھینکنے سے منع کرنے پر سات افراد نے سوا سال کے بچے کو زمین پر پٹخ کے قتل کر دیا۔ گائوں 31/sp کے اسلم نے نواز وغیرہ سات افراد جو کہ کھال سے گندگی نکال کر راستے میں پھینک رہے تھے منع کیا تھا جس کی رنجش پر ملزموں نے اسلم کے گھر میں زبردستی گھس کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسی دوران ملزمان نے محمد اسلم کے سوا سال کے بیٹے علی اکبر کو اٹھا کر زمین پر پھینک دیا جو شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو گیا۔ اسے ہسپتال لایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔