قلعہ دیدار سنگھ، ڈسکہ، ستراہ، منکیرہ: اوباشوں کی 4 خواتین سے زیادتی
قلعہ دیدار سنگھ، ڈسکہ، ستراہ، منکیرہ (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں اوباشوں نے شادی شدہ سمیت چار خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ دیدار سنگھ میں شیخوپورہ سے خالہ کو ملنے آنیوالی خاتون شازیہ کو ملزمان شہباز ڈوگر، سلیم، سفیان اور وقاص نے فیکٹری نشہ آور مشروب پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس نے چاروں ملزموں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈسکہ میں عوامی روڈ کی ناصرہ کی شادی گوجرانوا لہ ہوئی تھی وہ گذشتہ روز میکے آئے ہوئی تھی کہ بازار سے گھر جاتے اسے اوباش ملزم احمد عرف مستو زبردستی پکڑ کر اپنی بیٹھک میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔ ستراہ میں تھانہ موترہ کے علاقہ جامکے چیمہ کی 19سالہ (ک) گزشتہ روز گھر سے سامان لینے کیلئے نکلی تو ملزم رجب، نورین اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی گاڑی میں اغوا کر کے لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ منکیرہ میں بااثر زمیندار نے اسلحہ کی نوک پر گھریلو ملازمہ 17 سالہ یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نواحی علاقہ پٹی بلندہ کے بااثر زمیندار سکول ٹیچر مہر جہانگیر عالم تھند نے اسلحہ کی نوک پر اپنی گھریلو ملازمہ 17 سالہ یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم ملزم جہانگیر نے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے، میرے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی۔