شریف فیملی کی چودھری شوگر ملز کی آپریشن روکنے کے حکم کیخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست
اسلام آباد (آن لائن) شریف خاندان کی چودھری شوگر ملز کی جانب سے شوگر ملز کے آپریشن روکنے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کیخلاف نظرثانی کی اپیل دائر کردی گئی ہے، بدھ کو دائر کی درخواست میں سپریم کورٹ کے نو فروری کے حکم پر نظرثانی کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مل کے علاقے میں گنے کی کرشنگ شروع ہو چکی ہے، ملوں کے آپریشن روکنے سے چینی کی قلت کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے، عدالت اس صورتحال کے پیش نظر آپریشن جاری رکھنے کی اجازت دے۔