• news

ناقص صفائی و دیگر وجوہات پر بیکری سربمہر‘ متعدد دکانوں کو جرمانے

لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی جاری ہے۔ ہربنس پورہ میں عرفان بیکری کو سربمہر کر دیا۔علامہ اقبال روڈ پر شمس سویٹس کو 4ہزار روپے جرمانہ ، مولانا شوکت علی روڈ پرراوی ریسٹورنٹ کو 18ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ کوٹ لکھپت قائد اعظم پارک میں وحید بیکری، گنج بخش روڈ پر نیاز بیکری،رسول پارک میں اتفاق سویٹس،اعظم چوک میں عبدالرّزاق چپس میکر،گجومتہ میں مدینہ سویٹس ،انار کلی فوڈ سٹریٹ میں کوئٹہ ہوٹل ، ملک یوسف فالودہ شاپ ، پردیسی ریسٹورنٹ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں یونائیٹڈ کیفے ٹیریاداتا علی ہجویری سٹور کو جرمانہ کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن