بچی کا ہاتھ کاٹنے کے کیس میں اخراج مقدمہ کی درخواست خارج، قصور پولیس کی سرزنش
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے8 سالہ بچی آمنہ کا ہاتھ کاٹنے کے مقدمے میں ملوث ملزمان کی طرف سے دائر اخراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔جبکہ مقامی مجسٹریٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔ فاضل عدالت نے قصور کے رہائشی ملزمان محمد امجد اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی ۔مدعی نے فاضل عدالت کو بتایا کہ امجد وغیرہ نے میری 8 سالہ بیٹی آمنہ کا ہاتھ چارہ کاٹنے والی مشین میں دے کر کاٹ ڈالا۔ملزمان نے مقامی پولیس کے ساتھ ساز باز کر کے اخراج مقدمہ کے لیے کاغذات تیار کیے۔ جس کو علاقہ مجسٹریٹ نے خارج کر دیا۔اب ملزموں نے ایف آئی ار کے اندراج کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ۔فاضل عدالت نے متعلقہ پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے اخراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔