• news

عمران نے اخباری تراشے، پکوڑوں کے لفافوں کے سوا عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب یہ کیس سپریم کورٹ میں شروع ہوا تو سب سے پہلے خط وزیراعظم نے عدالت کو لکھا کیونکہ ان کی خواہش تھی کہ عدالت عظمیٰ اس بڑے کیس کو سنے اور حق پر فیصلہ دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم عدالت کے کسی فیصلے کو چیلنج نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ آج عدالت میں ہمارے وکلاءکے دلائل مکمل ہوگئے ہیں اور عدالت نے جو بھی دستاویزات یا ثبوت مانگیں ہم نے انہیں فراہم کردیئے۔ 1980ءسے میاں شریف کے کاروبار شروع کرنے سے 2006ءکے فلیٹ کی خریداری اور مریم نواز کی خود مختاری کے تمام ثبوت اور دستاویزات ہم نے عدالت کو فراہم کئے مگر عمران خان نے ابھی تک عدالت میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا سوائے اخباری تراشوں، ردی کے کاغذ اور پکوڑوں کے لفافے کے علاوہ۔

ای پیپر-دی نیشن