• news

دہشت گردی کی لہر، آئی جی پنجاب نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، شہری شناختی کارڈ پاس رکھ کر باہر نکلیں: پولیس

لاہور (نامہ نگار) دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر آئی جی پنجاب نے آج جمعہ صوبہ بھر کے پولیس افسران کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ آج جمعہ صبح گیارہ بجے سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا سکیورٹی کے حوالے سے تمام امور کا جائزہ اور انتظامات کیلئے صوبہ بھر کے آر ڈی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز سے خطاب کرینگے۔ ہنگامی اجلاس کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف لائحہ عمل تیار کرنا اور اس حوالے سے اقدامات کرنا ہے۔ دریں اثناءدہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پولیس حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھر سے باہر نکلتے وقت اپنا شناختی کارڈ اپنے پاس رکھیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا شہری سکیورٹی اہلکاروں کو چیکنگ کرنے پر اپنی شناخت کیلئے کارڈ دکھائیں۔
دہشت گردی/ ہنگامی اجلاس

ای پیپر-دی نیشن