کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹرعاصم حسین کیخلاف سماعت 21فروری تک ملتوی
کراچی (آن لائن)کراچی میں احتساب عدالت نے کرپشن کے متعلق ریفرنس میںسرکاری وکیل کی عدم حاضری کے باعث ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف سماعت 21فروری تک ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے سابق وفاقی مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین اوردیگرکے خلاف 462ارب روپے کے کرپشن کرنے کے متعلق مختلف ریفرنس کی سماعت کی ۔سماعت کے دوران ڈاکٹرعاصم حسین کوہسپتال سے عدالت لایاگیا۔
ڈاکٹر عاصم کیس