آف شور کمپنی : الیکشن کمشن نے پی ٹی آئی سینیٹر لیاقت ترکئی کیخلاف درخواست خارج کر دی
اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن نے آف شور کمپنی کے حوالے سینیٹر لیاقت ترکئی کے خلاف اے این پی کی رہنما بشریٰ گوہر کی پٹیشن خارج کر دی ہے۔ جمعرات کے روز چیف الیکشن کمشن کی سربراہی پانچ رکنی بنچ نے اے این پی کی خاتون رہنما بشریٰ گوہر کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر لیاقت خان ترکئی کے خلاف آف شور کمپنیوں کے حوالے سے دائر رٹ پٹیشن خارج کر دی۔ اس موقع پر بشریٰ گوہر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا الیکشن کمشن کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔ میرا کیس بغیر وجہ بتائے خارج کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا الیکشن کمشن کے اس فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ الیکشن کمشن انصاف کی بجائے کرپٹ عناصر کو سپورٹ کرتا ہے اور بااثر افراد کا ساتھ دیتا ہے۔
الیکشن کمشن