• news

آئندہ ہفتے عدالت عظمٰی سے نواز شریف کا سیاسی تابوت نکلے گا: شیخ رشید کا دعویٰ

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ میں عوام کو سیاسی فتح نصیب ہو گی اور اگلے ہفتے تک عدالت عظمیٰ سے نواز شریف کا سیاسی تابوت نکلے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ پانامہ لیکس کا مقدمہ جہاں سے شروع ہوا تھا وہیں پر ہے کیونکہ شریف خاندان کے وکیل کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس بیرون ملک جائیداد کی ملکیت کے حوالے سے کوئی دستاویز موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک جائیداد کی ملکیت کے ثبوت نہ آنا ہی عوام کی اخلاقی اور سیاسی فتح ہے اور اس ہفتے یا اگلے ہفتے تک نواز شریف کا سیاسی تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا۔ آئی این پی کے مطابق شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 38دہشت گرد تنظیمیں اکٹھی ہو رہی ہیں جس سے صورتحال خوفناک ہو رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف تمام قوم کو اکٹھا ہونا چاہیے۔ و ہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 40دہشت گرد تنظیموں نے ایک ہونے کا اعلان کیا ہے ،38دہشت گرد تنظیمیں اکٹھی ہو رہی ہیں جس سے صورتحال خوفناک ہو رہی ہے ،دہشت گردی کے خلاف تمام قوم کو اکٹھا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 2017میں اب تک دہشتگردی کی 37 وارداتیں ہو چکی ہیں ، نیشنل ایکشن پلان کے جن نکات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ان پر عمل درآمد کیا جائے۔
شیخ رشید


شیخ رشید

ای پیپر-دی نیشن