• news

گوجرانوالہ: پولیس کا انوکھا کارنامہ، منشیات مقدمہ میں ضبط موٹرسائیکل عدالت میں پیش

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سےٹلائٹ ٹاﺅن پولےس کا انوکھا کارنامہ، منشیات کے مقدمہ میں ضبط جعلی رجسٹریشن والی موٹر سائیکل عدالت میں پیش کر دی، عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او اور تفتیشی آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔ تفصےلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاﺅن پولیس نے قیصر نامی شہری کےخلاف موٹر سائیکل سے منشیات کی برآمدگی کا مقدمہ درج کر رکھا تھا، ملزم کے وکیل نے ایڈیشنل سیشن جج محمد الیاس ریحان کی عدالت میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے منشیات کی برآمدگی کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کر کے جو موٹرسائیکل قبضے میں لی ہے وہ اس کے موکل کی نہیں جس پر فاضل جج نے پولیس کو قبضے میں لی گئی موٹرسائیکل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ ملزم کے وکیل نے بھی اسی رجسٹریشن نمبر کی موٹر سائیکل جس کا انجن نمبر اور چیسی نمبر بھی پولیس کی جانب سے پیش کی جانیوالی موٹرسائیکل والا تھا عدالت میں پیش کر دی جس پر فاضل ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمدالیاس ریحان نے ناقص اور جعلی تفتیش پر پولیس کی سرزنش کی اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن کے ایس ایچ او رانا سرور اور اے ایس آئی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمیت آج بروز جمعة المبارک عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن