• news

پاک چین آزادانہ تجارت معاہدہ مرحلہ 2 کے مذاکرات آئندہ ماہ ہونگے

اسلام آباد (عترت جعفری) پاک چین فری ٹریڈ ایگریمنٹ مرحلہ 2 کے مذاکرات کا 8 واں را¶نڈ آئندہ ماہ منعقد ہوگا۔ پاکستان سے 40 ٹیرف لائنز پر چین سے رعایات طلب کی ہیں۔ وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا پاکستان نے چین سے کہا ہے ایف ٹی اے ٹو میں رعایات فراہمی کی بنیاد چین کو زیادہ رعایت دینے کے اصول پر عمل کرنا ہو گا۔ کیونکہ ایف ٹی اے (ون) کے تحت جو رعایات چین نے پاکستان کو دی تھیں ان سے پاکستان کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔ چین کے دیگر ممالک کے ساتھ ایف ٹی ٹیز کے باعث پاکستان کو فراہم کی جانے والی رعایات بامعنی ہو گئیں تھیں جبکہ چین کو فراہم کی جانے والی رعایات اب بھی پرکشش ہیں۔ پاکستان نے چین کو اس نقصان کا ازالہ کرنے کے لئے کہا ہوا ہے۔ تاہم ایف ٹی اے 2 کی بات چیت کے ساتویں مرحلہ کے مذاکرات میں طے ہوا تھا کہ چین پاکستان سے کم رعایات مانگے گا اور پاکستان کو زیادہ دے گا۔ تاہم چین نے ایف ٹی اے 2 کی بات چیت کے 8 ویں مرحلہ میں لچک دکھانے کا عندیہ دیا ہے۔
پاک/چین

ای پیپر-دی نیشن