• news

دہشت گردی بڑھ رہی، حکومت ایکشن پلان پر عملدرآمد سے گریزاں ہے : بلاول

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نواز حکومت قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سے گریزاں ہے، اچھے اوربرے دہشت گرد کی لغت عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے استعمال کی گئی۔ پشاور دھماکہ اور آزاد کشمیرمیں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ تصور حسین نقوی پرحملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا۔ بلاول بھٹونے کہا دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اورنواز حکومت قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سے گریزاں ہے۔ان کا کہنا تھا قومی ایکشن پلان پر عملدآمد اپنی مرضی کے تحت نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کی مصیبت اب وادی کشمیر کی طرف رینگ رہی ہے۔ پیپلزپارٹی دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔
بلاول

ای پیپر-دی نیشن