• news

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ روکی جائے گی، اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں عزم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی ایم ایف یو نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ دفتر خارجہ کی طرف سے پاکستان کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے متعلق بیرونی سفارت خانوں کو دی جانے والی بریفنگ کے بارے میں بتایا گیا۔ اجلاس میں چند مزید اقدامات اٹھانے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں عزم ظاہر کیاگیا کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کی روک تھام کی جائے گی۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر اور دوسرے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
منی لانڈرنگ

ای پیپر-دی نیشن