• news

پاکستان دہشت گردی کیخلاف پرعزمق عالمی برادری ذمہ داریوں کا احساس کرے : نثار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار سے برطانوی ہائی کمشن تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔ دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سکیورٹی سمیت مختلف امور میں جاری تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ وقت آ گیا ہے مستحکم تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے حالیہ دھماکوں کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ نے کہا باہمی تحفظات کا ازالہ، مضبوط پارٹنر شپ کیلئے مل کر کام کیا جائے۔ دہشت گردی کا ناسور کسی ایک ملک کیلئے خطرہ نہیں، دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ طوےل ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پر عزم ہے۔ ضروری ہے اس جنگ میں عالمی قوتیں ذمہ داریوں کا احساس کریں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
نثار

ای پیپر-دی نیشن