سپریم کورٹ نے مرتضیٰ وہاب کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی، مشیر سندھ حکومت کا عہدہ رکھنے کیلئے اہل قرار
کراچی (وقائع نگار) بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا اور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف ان کی اپیل سماعت کے لئے منظور کرلی گئی اور عبوری حکم کے تحت ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مرتضیٰ وہاب کو مشیر کے عہدے اور قلمدان رکھنے کے لئے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد وکلاء کے مطابق مرتضیٰ وہاب کو عبوری ریلیف مل گیا ہے۔
اہل قرار