• news

بھارت سی پیک کی اعلانیہ مخالفت کر رہا ہے‘ دشمن کامیاب نہیں ہونگے : رفیق تارڑ

لاہور (خصوصی رپورٹر) کلمہ¿ طےبہ کی بنےاد پر معرضِ وجود مےں آنے والا ےہ ملک تاقےامت قائم و دائم اور مستقبل مےں اقوام عالم کی رہنمائی کا فرےضہ سرانجام دے گا۔ کشمےری مسلمانوں کی جہد مسلسل اور لازوال قربانےوں کی بدولت بھارت وہاں اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہ رکھ سکے گا اور مقبوضہ وادی مےں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ قیام پاکستان کی خاطر جان و مال اور عزت و آبرو کی ان گنت قربانےاں پےش کی گئی تھےں اور اب اس کی سلامتی کو ےقےنی بنانے کی خاطر بھی ہم شہادت کی راہ اختےار کرنے مےں اےک لمحے کا تو¿قف نہ کرےں گے۔ ہمےں خود احتسابی کی روش اپنانی اور کوتاہےوں کی پردہ پوشی کی بجائے اصلاحِ احوال پر توجہ دےنی چاہئے۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ مےں شہادت کا مرتبہ حاصل کرنے والوں کو سلام پےش کرتے ہیں۔ دشمن کے بزدلانہ ہتھکنڈے ہمارے عزم کو کبھی متزلزل نہ کرسکےں گے۔ نظریہ¿ پاکستان کانفرنس پاکستانی معاشرے کے تمام باشعور عناصر کو دعوت فکر دےتی ہے وہ قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کے فکر و عمل کی روشنی مےں اس مملکت خداداد کی نظرےاتی اساس کو اجاگر کرےں اور پاکستان کو حقےقی معنوں مےں اےک جدےد اسلامی‘ جمہوری اور فلاحی رےاست بنانے کے لئے عملی اقدامات تجوےز کرےں۔ ان خیالات کااظہار تحریک پاکستان کے مخلص کارکن، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں نوویںسالانہ سہ روزہ نظریہ¿ پاکستان کانفرنس کے پہلے روز منعقدہ افتتاحی نشست میں اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ اس کانفرنس کا کلےدی موضوع”طلوع پاکستان کے 70سال .... کامیابیاں اور مسائل “ ہے۔ پہلی نشست کے مہمانان خاص تحریک پاکستان کے گولڈمیڈلسٹ کارکنان تھے۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید‘نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورقومی ترانہ سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت قاری خالد محمود نے حاصل کی جبکہ معروف نعت خواںحافظ مرغوب احمد ہمدانی نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ¿ عقیدت پیش کیا۔قاری محمد رفیق نقشبندی نے لاہوراور دیگر مقامات پر دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے افراد اور ڈاکٹر مجید نظامی ، غلام حیدر وائیں، کرنل(ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین، ڈاکٹر جاوید اقبال، محمود علی، سردار محمد چوہدری، منیر الدین چغتائی، اور شہدائے تحریک پاکستان کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہدرشید نے اداکیے۔ چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ نے افتتاحی نشست میں صدارتی خطاب میں کہا مےں وطن عزےز کے چاروں صوبوں‘ آزاد کشمےر اور بےرون ملک سے آنےوالے معزز مندوبےن کو خوش آمدےد کہتا ہوں۔ یہ ادارہ پاکستانی قوم کے تمام طبقات بالخصوص نسل نو کو اس مملکت کی نظرےاتی اساس اور اس کے قےام کے حقےقی اسباب و مقاصد کی ےاددہانی کرانے کے ساتھ پاکستانےت کا پرچار کررہا ہے۔ ہم اہل وطن مےں ان جذبوں اور ولولوں کو ازسرنو بےدار کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں جو تحرےک پاکستان کے اےام کا طرہ¿ امتےاز تھے۔ الحمدللہ! وسائل کی کمےابی کے باوجود ےہ ادارہ ترقی کررہا ہے اور اس کی جدوجہد کے حوصلہ افزاءنتائج برآمد ہورہے ہےں۔ہم نے اپنی توجہ وطن عزےز کی نسل نو کی نظرےاتی تعلےم و تربےت پر مرکوز کر رکھی ہے ۔مجھے آپ کو ےہ بتاتے ہوئے بڑی خوشی ہورہی ہے کہ ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے تحت اب تک 30لاکھ سے زائد طلبا و طالبات تک نظرےہ¿ پاکستان ےا دو قومی نظرےے کا پےغام پہنچاےا جاچکا ہے اور مستقبل مےں ےہ نوجوان وطن عزےز کی نظرےاتی و جغرافےائی سرحدوں کی پاسبانی اور اسلامی اقدار و ثقافت کے تحفظ کا فرےضہ پوری دلجمعی سے انجام دےں گے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے وطن کی جغرافےائی و تزوےری اہمےت کا ادراک کرےں اور اسی تناظر مےں اپنی ذمہ دارےوں اور طرزِ عمل کا تعےن کرےں۔ ہم کسی صورت بھی ماےوسی اور نااُمےدی کے متحمل نہےں ہو سکتے۔ ےوں بھی جس قوم کے راہبر قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح ہوں‘ اسے تلخی¿ دوراں سے گھبرانا تو زےب ہی نہےں دےتا۔ انہوں نے کہا ہمارے ازلی دشمن بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث مسئلہ کشمیر اےک رستا ہوا ناسور بن چکا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اسے پاکستان کی شہ رگ قرار دےا تھا۔ مےں مقبوضہ کشمےر مےں بھارتی جبر و استبداد کے خلاف برسرپےکار اپنے کشمےری بہن بھائےوں کو ےقےن دلاتا ہوں کہ ہم اس جدوجہد مےں ان کے شانہ بشانہ ہےں اور انہےں کبھی تنہا نہےں چھوڑےں گے۔ مَےں عالمی برادری سے بھی کہنا چاہوں گا کہ وہ مقبوضہ وادی مےں موجود تقرےباً سات لاکھ بھارتی فوج کے انسانےت سوز مظالم پر چپ نہ سادھے اور مجبور و محکوم کشمےری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادےت دےنے کی حماےت کرے۔ بھارت پاکستان کی طرف بہنے والے درےاﺅں کے پانی پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی خاطر ان پر 60سے زائد ڈےمز تعمےر کررہا ہے۔ ہماری سےاسی و عسکری قےادت کو چاہےے کہ بھارت کی اس آبی جارحےت کے آگے بند باندھنے کی تدابےر کرےں اور اسے دوٹوک الفاظ مےں سندھ طاس معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کی وارننگ دے۔ انہوں نے کہا کہ ”چےن پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC)“ کا منصوبہ گےم چےنجر کی حےثےت اختےار کرچکا ہے۔ دنےا کے اہم ترقی ےافتہ ممالک اس منصوبے کا حصہ بننے اور اس کے لامحدود اقتصادی ثمرات سمےٹنے کے لئے بےتاب دکھائی دےتے ہےں تاہم ہمارے ازلی دشمن بھارت کو ےہ منصوبہ اےک آنکھ نہےں بھا رہا۔ وہ اس کی اعلانےہ مخالفت کررہا ہے اور بلوچستان مےں مٹھی بھر علےحدگی پسند عناصر کو شہہ دے کر انتشار پےدا کرنے کی کوششےں کر رہا ہے۔ پاکستان کی حکومت اور فوج اس صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے اور دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے ہمہ وقت مستعد ہے۔ آپرےشن ضربِ عضب کے ذرےعے بھارت کے پروردہ دہشت گردی کے عفرےت کا سر کچل دےا گےا ہے اور اب اس کے سہولت کاروں کو کےفرکردار تک پہنچاےا جارہا ہے۔ ہم لاہور مےں ہونے والے حالےہ بم دھماکے مےں شہےد ہونے والوں کے لواحقےن سے اظہار ہمدردی کرتے ہےں اور دشمن کو بتادےنا چاہتے ہےں کہ اس کے ےہ بزدلانہ ہتھکنڈے ہمارے عزم کو کبھی متزلزل نہ کرسکےں گے۔ اگرچہ ہمارا ازلی دشمن بھارت اور دےگر بدخواہ ہماری قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنے اور ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کےلئے نت نئی چالےں چل رہے ہےں لےکن انشاءاللہ وہ اپنے ناپاک مقاصد مےں کبھی کامےاب نہ ہوسکےں گے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ عالم اسلام باہم متحد ہوکر اےک اےسی مشترکہ حکمت عملی ترتےب دے جو اسلام دشمن طاقتوں کی عسکری‘ فکری اور ثقافتی ےلغار کا موثر طور پر مقابلہ کر سکے۔ جب ےہ اےوان ہر لحاظ سے مکمل ہوجائے گا تو اس کا باضابطہ افتتاح عمل مےں آئے گا تاہم چند روز پےشتر وہاں پاکستان آگہی پروگرام کے تحت نظرےاتی ایوان قائداعظم تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ اس اےوان کی تعمےر مےں عملی تعاون پر مےں وزےراعظم مےاں محمد نواز شرےف اور وزےراعلیٰ پنجاب مےاں محمد شہباز شرےف کا بطور خاص شکرےہ ادا کرتا ہوں۔ نظرےہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چےئرمےن پروفےسر ڈاکٹر رفےق احمد نے کانفرنس کی غرض و غاےت بےان کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کو 70برس مکمل ہورہے ہیں، لہٰذا اس کانفرنس کا کلیدی موضوع بھی ”طلوع پاکستان کے 70سال....کامیابیاں اور مسائل “ ہے۔ نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے چیف کوآرڈی نیٹر میاںفاروق الطاف نے خیر مقدمی کلمات میں کہا پاکستان کی نظرےاتی اساس پر پختہ ےقےن رکھنے والے خواتےن و حضرات کا کثیر تعداد میں اےک چھت تلے جمع ہونا باعث صد اطمےنان ہے کےونکہ اس نوع کے اجتماعات جہاں نظرےہ¿ پاکستان کے فروغ اور تروےج کا باعث بنتے ہےں وہاں قومی سطح پر درست سمت نمائی مےں بھی مددگار ثابت ہوتے ہےں۔ نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے کہا دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے باعث ہمارے دل بڑ ے بوجھل ہیں تاہم پاکستان کے دشمنوں کو یہ بتانا ضروری ہے ہم ایک باہمت اور پرعزم قوم ہیں۔ اگست 2017ءمیں قیام پاکستان کو 70سال مکمل ہو رہے ہیں ، لہٰذا نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے 2017ءکو ”70ویں سال آزادی“ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانفرنس کی افتتاحی نشست کے آغازپر تمام شرکاءنے محمد رفیق تارڑ کی قیادت میں قومی عہد پڑھا جس میں کہا گیا کہ مَیں‘ اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر سچے دل سے عہد کرتا/ کرتی ہوں کہ اپنے پیارے وطن پاکستان کے اساسی نظریہ کے تحفظ‘ فروغ اور اس پر عمل کرنے کو اپنا جزو ایمان سمجھوں گا/گی اور پاکستان کی سالمیت اور استحکام کو ہر سطح پر اپنے تمام ذاتی‘ طبقاتی اور علاقائی مفادات پر مقدم رکھوں گا/گی۔ پاکستان کا مطلب کیا ”لاالٰہ الا اللہ محمد الرسول اﷲ“ پر میرا ایمان ہے اور قائداعظم کے فرمان کے مطابق پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانا میری منزلِ مراد ہے۔ میرا ایمان ہے کہ نہ جب تک کٹ مروں میں خواجہ¿ یثرب کی عزت پر، خدا شاہد ہے کامل میرا ایماں ہو نہیں سکتا، مَیں ناموسِ رسالت پر اپنی جان قربان کرنے سے کبھی دریغ نہیں کروں گا/گی۔ نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد کے حصول اور وطنِ عزیز پاکستان کو جدید اسلامی جمہوری فلاحی مملکت بنانے کے لےے مسلسل جدوجہد میرا نصب العین ہوگا۔ اللہ تعالیٰ مجھے اس عہد کو پورا کرنے اور پاکستان کے لےے ہر قسم کی قربانی دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ پروگرام کے دوران عظیم ٹیلنٹ ہائی سکول، لاہور کی طالبات نے معروف کالم نگار و شاعر نظریہ¿ پاکستان اثر چوہان کا لکھا ہوا ”ترانہ¿ کانفرنس“ خوبصورت اندازمیں پیش کیا۔اس موقع پر قائداعظم کی یونیورسٹی گراﺅنڈ لاہور میں 30 اکتوبر 1947ءکے تاریخی خطاب کے ایک اقتباس کی ریکارڈنگ بھی سنائی گئی۔ کانفرنس کی افتتاحی نشست میںممتاز سیاسی رہنما چوہدری نعیم حسین چٹھہ ،نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس افتخار علی ملک، بیگم مہناز رفیع،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد،پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی، ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں، بیگم صفیہ اسحاق، ڈاکٹر پروین خان، مولانا محمد شفیع جوش، نظریہ¿ پاکستان فورم ایبٹ آباد کے علی افضل جدون، ڈائریکٹر حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ ابصار عبدالعلی، صدر نظریہ¿ پاکستان فورم پشاور ملک لیاقت علی تبسم ، صدر نظریہ¿ پاکستان فورم ملتان پروفیسر حمید رضا صدیقی، کالم نگار ودانشور قیوم نظامی، رﺅف طاہرممتاز صنعتکار میاں سلمان فاروق،ملک محمد یٰسین،ایم کے انور بغدادی، بیگم فوزیہ چیمہ، مرزا احمد حسن، سید اسداللہ شاہ، میاں ابراہیم طاہر، گوہر علی، راشد حجازی، میجر(ر) صدیق ریحان، عزیز ظفر آزاد تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹس کارکنان، نظریہ¿ پاکستان فورمز کے عہدیداران ، دانشوروں، اساتذہ¿ کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کی دوسری نشست میں بطور مہمان خطاب کرتے ہوئے سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی نے کہا پاکستان سے محبت کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔ہمیں خود احتسابی کی روش اپنانا ہو گی کیونکہ اسی سے انسان اور قوموں کی ترقی کا عمل شروع ہوتا ہے۔ بلوچستان کے ہر شہری کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ بلوچستان کے عوام اور ممبران اسمبلی دکھ کی اس گھڑی میں اہل لاہور کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نشست کے مہمان خاص صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید زعیم حسین قادری بھی موجود تھے۔ اس کانفرنس کا کلےدی موضوع”طلوع پاکستان کے 70سال .... کامیابیاں اور مسائل “ ہے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہدرشید نے اداکیے۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ میں آج پہلی مرتبہ لاہورمیں کسی کانفرنس سے خطاب کر رہی ہوں۔میرا یہاں آنے کا ایک مقصد سانحہ مال روڈ کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور اہل لاہور سے اظہار یکجہتی کرنا بھی ہے۔ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نہ صرف پاکستان کی نظریاتی اساس کا محافظ ہے بلکہ یہ پوری قوم بالخصوص نئی نسلوں کو تحریک پاکستان، دوقومی نظریہ، مشاہیر تحریک آزادی کے افکاروخیالات ، قیام پاکستان کے حقیقی اسباب ومقاصداور آزادوطن کی خاطر دی جانیوالی قربانیوں سے آگاہ کرر ہا ہے۔ ہندو کبھی بھی مسلمانوں کو ترقی کرتے نہیں دیکھ سکتے۔ ممتاز ماہر قانون اور وائس چیئرمین پنجاب سیرت وقرآن انسٹی ٹیوٹ جسٹس(ر) خلیل الرحمن نے کہا کہ نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ اس شمع کو روشن کئے ہوئے ہے جسے ہمارے بزرگوں نے فروزاں کیا تھا۔ نامور صنعت کاراور نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز افتخار علی ملک نے کہا ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز کو اپ ڈیٹ کرناہوگا۔ صدر نظریہ¿ پاکستان فورم ایبٹ آبادعلی افضل جدون نے کہا نئی نسل پرعزم ہے وہ پاکستان کو بانیان پاکستان کی خواہشات کے عین مطابق ایک جدید اسلامی جمہوری فلاحی ملک بنائے گی۔ پروگرام کے دوران پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے سید زعیم حسین قادری اور راحیلہ حمید درانی کو کانفرنس میں شرکت کی یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ کانفرنس کی چوتھی نشست (کشمیر سیشن) کے دوران صدارتی خطاب کرت ہوئے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے چیئرمین اور وفاقی شرعی عدالت کے ریٹائرڈ چیف جسٹس میاں محبوب احمد نے کہا کشمیر تحریکِ پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قراردیا تھا۔ برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی¿ کشمیر کو جلا بخشی ہے۔یہ بات بین الاقوامی اداروں کے لیے لمحہ¿ فکریہ ہے کہ بھارت میں موجودہ مودی سرکار کا دور شروع ہوتے ہی مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت میں اضافہ ہوا ہے۔ نشست کے مہمان خاص وفاقی وزیر امورکشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر تھے۔ اس موقع پروائس چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، خانوادہ¿ حضرت سلطان باہو صاحبزادہ سلطان احمد علی، صدر نظریہ¿ پاکستان رابطہ کونسل قاری محمد یعقوب شیخ ، ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیرمحمد ناصر ڈار، صدر نظریہ¿ پاکستان فورم آزاد کشمیر مولانا محمد شفیع جوش، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد،ابصار عبدالعلی، ڈاکٹر پروین خان، بیگم صفیہ اسحاق،فاروق خان آزاد ، میاں غلام حسین شاہد، سیکرٹری نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید، شہزاد خان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات کثیرتعداد میں موجود تھے۔اس نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید‘نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورقومی ترانہ سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت قاری محمد نصیرالدین نے حاصل کی جبکہ حافظ محمد وارث سلطانی نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ¿ عقیدت پیش کیا۔پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبا وطالبات حمزہ ناصر ، حیدر علی، انعم اعجاز اور رمشاءخان نے خوبصورت انداز میں ترانہ¿ کشمیر پیش کیا ۔ نشست کی نظامت کے فرائض عثمان احمد نے انجام دیئے۔ چیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد نے کہا اب تو نریندرمودی نے پانی بند کرنے کی دھمکی بھی دیدی ہے۔اس سلسلے میں ہمیں بھارت کو بھرپور جواب دینا ہو گا۔ وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کی طرح مسئلہ کشمیر بھی حل طلب ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے۔ ہم مسئلہ کشمیر کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ آج مجید نظامی کی کمی بڑی شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔ مجید نظامی ایک فرد نہیں بلکہ ادارہ تھے، وہ آج ہم میں موجود نہیں لیکن نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کی صورت میں ان کا لگایا ہوا پودا تناور درخت بن چکا ہے۔یہ ادارہ قوم کو ایشوز سے آگاہ کر رہا ہے۔ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کشمیریوں نے اپنی تحریک آزادی کو جاری رکھا ہوا ہے اور کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ مجید نظامی نے مسئلہ کشمیر کو پس پشت نہیں ڈالنے دیا اور اسے زندہ رکھا۔ قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ سے ہمیشہ پاکستانیت کی بات کی جاتی ہے۔ کشمیر انشاءاللہ جلد آزاد ہو گا۔ مولانا محمد شفیع جوش نے کہا کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ حکومت کشمیر پراپرٹی کا مسئلہ جلد حل کرے۔ محمد ناصر ڈار نے کہا وفاقی حکومت مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں بین الاقوامی فورمز پر اٹھا رہی ہے۔ پروگرام کے آخر میںچیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد اور ڈاکٹر رفیق احمد نے چوہدری محمد برجیس طاہر، صاحبزادہ سلطان احمد علی، قاری محمد یعقوب شیخ اور محمد ناصر ڈار کو کانفرنس میں شرکت کی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
نظریہ پاکستان کانفرنس

ای پیپر-دی نیشن