اسرائیل‘ فلسطین تنازعہ کا 2 ریاستوں کے قیام کے سوا کوئی دوسرا حل نہیں: اقوام متحدہ کی ٹرمپ کو تنبیہہ
نیو یارک (بی بی سی) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کے دو ریاستی حل کو ترک کرنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس کا کوئی دوسرا حل نہیں ہے۔‘ یہ بات صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہی گئی ہے جس میں انھوں نے امریکہ کی 10 سالہ پالیسی کا یہ کہتے ہوئے مخالفت کی کہ وہ امن کی طرف جانے والے راستے کا ساتھ دیں گے خواہ وہ کوئی بھی ہو۔ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ دو ریاستی حل کے لیے ہم ممکن اقدامات اٹھائیں۔ انھوں نے کہا کہ اس تنازعے کا کوئی دوسرا حل نہیں ہے۔ تاہم فلسطینی صدر نے کہا ہے کہ وہ اپنے مقصد کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔ اس سے پہلے ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل اور فلسطین کے تنازعے کے حل کے لیے اس دیرینہ امریکی پالیسی پر اصرار نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔