سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے سے امریکہ یورپ میں اختلافات میں اضافہ ہو گا : موگرینی
برسلز (اے پی پی) یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے عالمی معاملات میں یورپ اور امریکہ کے درمیان اختلافات کا اعتراف کیا ہے۔ ایک بیان میں فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ مختلف معاملات میں یورپ اور امریکہ کے درمیان اختلافات میں مزید اضافہ ہو گا۔