حیدرآباد: تنخواہ نہ ملنے پر واسا کا ایک اور ملازم چل بسا
حیدرآباد(نامہ نگار)حیدرآباد میں واسا ملازمین کو احتجاج کے باوجود6ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں۔ شہر میں8 روز سے پانی کی فراہمی بند جبکہ نکاسی آب کا نظام منجمد ہے۔ تنخواہوں سے محروم ایک واسا ملازم صابر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔