کراچی: فائرنگ سے نوجوان ہلاک 5 زخمی‘ گھریلو جھگڑے میں میاں بیوی کو چھریاں مار دی گئیں
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک شخص ہلاک تین افراد زخمی جب کہ میاں بیوی کو چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ گلستان جوہر کے بلاک 16 میں رابعہ مون گارڈن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص 30 سالہ عارف حسین زخمی ہوگیا۔ ڈیفنس میں مسلح افراد نے دو افراد 26 سالہ ابراہیم اور 35 سالہ ملک منظور کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا جب کہ سرجانی ٹائون میں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک شخص 50 سالہ محمد اقبال اور اسکی بیوی 40 سالہ زبیدہ کو چھری کے وار کرکے زخمی کر دیا گیا۔