شام: جندالاقصیٰ تنظیم کے ذیلی گروپ نے 156 باغیوں کو مار ڈالا
آستانہ (رائٹرز + صباح نیوز) شام کے حوالے سے روس ایران اور ترکی کے مذاکرات قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہو گئے ہیں۔ قزاق حکومت نے مذاکرات شروع کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ادھر جندالاقصیٰ تنظیم کے ذیلی گروپ نے جنوبی صوبے الباب میں باغیوں کے گروپوں کے 150 جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا۔ داعش مخالف جنگ کیلئے امریکہ لڑاکا فوج بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ بشارالاسد نے اس عزم کا اظہار کیا رقہ سمیت ملک کا ایک ایک انچ واپس لیں گے۔ داعش دمشق کے قریب پہنچ چکی۔