• news

پاکستان سپر لیگ : کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو ہرادیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میںکراچی کنگز نے اسلام یونائٹیڈ کو 8 رنز سے شکست دیدی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کی نذر ہو گیا ۔پشاو زلمی کے محمد حفیظ سولہ ‘کامران اکمل صفر ‘مورگن ایک سکور پر آئوٹ ہوئے ۔ 16اوورز میں تین وکٹوں پر 117رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے میچ روک دیاگیا ۔ تمیم اقبال 62اور صہیب مقصود 30رنز بناکر کھیل رہے تھے ۔ میچ کو سولہ سولہ اوورز تک محدود کر دیا گیا۔دوبارہ میچ شروع کرنے کیلئے کھلاڑی میدان میں اترے ہی تھے کہ بارش کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ۔ میچ ڈرا کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا ۔ دوسرا میچ اسلام یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلاگیا جو بارش سے متاثر رہا اور تیر ہ تیرہ اوورز تک محدو ہوگیا ۔ اسلام یونائٹیڈ نے 8 وکٹوں پر 90رنز بنائے۔کراچی کنگز کا تیرہ اوورز میں 95رنز کا ہدف ملا ۔ اسلام آباد کے ڈیوائن سمتھ 29‘سیم بلنگز صفر‘بریڈ ہیڈن چھ ‘مصباح الحق سولہ ‘شین واٹسن 26‘عمران خالد ایک اور آصف علی پانچ‘محمد سمیع ایک سکور بناکر آئوٹ ہوئے ۔ عماد وسیم اور اسامہ میر نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ تین کھلاڑی رن آئوٹ ہوئے ۔کراچی کنگز نے9.4اوورز میں چار وکٹوں پر 75رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا ۔ کرس گیل صرف دو رنز بناسکے ۔ سنگا کارا دو ‘شعیب ملک چھ ‘روی بوپارہ ایک سکور بناکر آئوٹ ہوئے ۔ بابر اعظم 47نز پر ناقابل شکست رہے ۔محمد عرفان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہوسکا اور کراچی کنگز کا 8 رنز سے فاتح قرار دیاگیا۔آج پہلا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان سہ پہر ساڑھے چار بجے جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی کے درمیان رات نو بجے کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن