پی ایس ایل کا میچ دیکھ لیں تو تھکاوٹ اتر جائے گی:شائقین
لندن (بی بی سی رپورٹ )دبئی سے شارجہ زیادہ دور نہیں لیکن اگر کرکٹ کی بات کی جائے تو ایسا لگتا ہے کہ دونوں شہر اس معاملے میں ایک دوسرے سے کافی دور ہیں۔پاکستان سپر لیگ کا میلہ اب شارجہ میں سج چکا ہے اور یہاں کے رہائشی بھی اس کو لوٹنے پر تیار نظر آتے ہیں۔میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹے پہلے ہی شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کے ٹکٹ کاؤنٹرز پر لوگوں کا رش لگ جاتا ہے۔کچھ تو کرکٹ کے ایسے شوقین ہیں جو دن بھت محنت مزوری کرتے ہیں اور شام کو سیدھے سٹیڈیم پہنچتے ہیں تاکہ ٹکٹ حاصل کر سکیں اور شاید یہاں سے میچ دیکھنے کے بعد دوبارہ مزدوری پر چلے جائیں۔ شائقین دوپہر کو ہی ٹکٹ لینے کے لیے سٹیڈیم پہنچ گئے۔ٹکٹ کاؤنٹر پر لگی قطار میں شامل بشارت دیکھنے کے شوق میں وہ سٹیڈیم کے باہر ٹکٹ کاؤنٹر پر قطار میں لگے ہوئے اس بات سے قطع نظر کہ ان کی ٹیم نہیں کھیل رہی۔بشارت کو قطار میں زیادہ دیر کھڑا ہونا نہیں پڑا اور جلد ہی ان کو ٹکٹ مل گئی۔ لیکن جمعے کو چھٹی ہونے کی وجہ سے شائقین کی ایک بڑی تعداد ٹکٹ پہلے ہی حاصل کر چکی تھی۔مکیش نے مسکراتے ہوئے کہا کہ 'آئی پی ایل میں پاکستانی نہیں اور پی ایس ایل میں بھارتی نہیں۔ لیکن کرکٹ تو کرکٹ ہے۔ اچھا میچ ہو تو دن بھر کی تھکن ختم ہو جاتی ہے اور تمام پریشانیاں بھول جاتا ہوں۔