• news

211 افراد کی گریڈ 16 میں ویلیو ایشن افسر کے طورپر تعیناتی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے 211 افراد کو گریڈ 16 میں ویلیو ایشن افسر کے منصب پر بھرتی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ان افراد کی تعیناتی کی سفارش ایف پی ایس سی نے کی تھی۔ گریڈ 18 کے ایک افسر کو معطل کر دیا گیا۔ جبکہ گریڈ 17 سے 21 کے 5 افسروں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے گریڈ 20 کے افسر خاور فرید مانیکا کو ڈی جی لاء اسلام آباد تعینات کردیا۔ گریڈ 19 کے افسر آصف سعید خان لگامانی کو چیف لیگل ونگ اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ دریں اثناء ایف بی آر نے ایف پی ایس سی کی سفارش پر 211 افراد کو گریڈ 16 میں ویلیویشن آفیسر کے منصب پر تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ان 211 افسروں کی ملک کے مختلف فیلڈ فار میشن میں تعیناتی بھی کردی گئی ہے۔ گریڈ 21 کے افسر محمد سلیم احمد رانجھا کو ڈی جی پوسٹ آڈٹ کے منصب کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ گریڈ 21 کے افسر سکندر اسلم کو ڈی جی خصوصی اقدامات اور گریڈ 20 کی افسر ناہید اظہر کو ڈی جی آئی او سی او کراچی تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 18 کے برطرف افسر کلیم الدین کو سروس ٹریبونل کے حکم پر مشروط طورپر ملازمت پر بحال کر دیا گیا۔ ایف بی آر نے سروس ٹریبونل کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ فیصل آباد میں تعینات گریڈ 18 کے افسر محمد رفیق کو فوری طورپر ملازمت سے معطل کردیا گیا۔ ان کے خلاف تحقیقات کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ گریڈ 17 کے افسر اعجاز شبیر ملک کو اسسٹنٹ کمشنر آر ٹی او اسلام آباد‘ محمد جمشید کو اے سی آر ٹی او راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 19 کے افسر محمد زاہد کو سیکرٹری مینجمنٹ ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن