• news

نظریہ پاکستان کانفرنس کا آج آخری روز، سرگرمیوںکی رپورٹس مندوبین، حاضرین کیلئے کھلا اجلاس ہوگا

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کی زیر صدارت نویں سالانہ سہ روزہ نظریۂ پاکستان کانفرنس کے تیسرے اور آخری روز آج ہفتہ 18فروری کو آٹھویں نشست کا آغاز ساڑھے نو بجے صبح ہو گا جس میں پاکستان اور بیرون ملک قائم نظریۂ پاکستان فورمز کی سرگرمیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی اور اُن فورمز کے عہدیداران و ارکان اظہارِ خیال کریں گے۔ کانفرنس کی نویں اور آخری نشست کا آغاز ساڑھے گیارہ بجے ہو گا جس میں مندوبین اور حاضرین کیلئے کھلا اجلاس ہوگا۔ علاوہ ازیں گروہی مباحثوں کی سفارشات، آئندہ لائحہ عمل کیلئے تجاویز، قراردادیں، اعلامیہ پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن