• news

راشد منہاس شہید کا 66 واں یوم پیدائش منایا گیا

لاہور (ا ین این آئی) قوم کے بہادر سپوت راشد منہاس شہید کا 66واں یوم پیدائش گزشتہ روز عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ راشد منہاس نے 17فروری 1951ء کو کراچی میں آنکھ کھولی۔ ہوا کے دوش پر سفر کرنے کا جذبہ بچپن سے ہی تھا۔ اسی شوق کو پورا کرنے کے لیے پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ راشد منہاس کو 29اگست کوپاکستان میں جرات اور شجاعت کو سب سے بڑا اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔ راشد منہاس یہ اعزاز پانے والے چوتھے اور اب تک سب سے کم عمر پاکستانی جانباز ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن