سندھ بھر میں مزارات کی سکیورٹی کا جائزہ لیا جائے: زرداری
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صد ر آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی اور سیہون شریف سانحہ کی رپورٹ آصف علی زرداری کو پیش کی اور کہا کہ دھماکہ خودکش تھا، سہولت کارکی تلاش جاری ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ دہشت گردی برداشت نہیں کی جائیگی۔ سندھ بھرمیں مذاکرات کی سکیورٹی کا جائزہ لیا جائے امن و امان سے متعلق سخت اقدامات کئے جائیں۔