بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا اجلاس آج طلب کر لیا
لاہور( این این آئی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا اجلاس آج کراچی میں طلب کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ، سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا اور دیگر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں بلاول بھٹو کے دورہ جنوبی پنجاب پر مشاورت ہوگی جبکہ انہیںہارون آباد میں شوکت بسرا پر حملے اور ان کے ایک ساتھی کی ہلاکت کے واقعے پر بریف کیا جائے گا۔