• news

ریفرنس کیخلاف عمران خان کی درخواست کی سماعت 22 فروری تک ملتوی

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس کے خلاف درخواست کی سماعت 22فروری تک ملتوی کردی گئی۔ عمران خان کے خلاف ریفرنس کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے کی۔ عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل ڈاکٹر ظہیر الدین بابر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہ ہوئے کونسل پیش ہونے کے باعث کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی اور عدالت نے کیس کی سماعت بائیس فروری تک ملتوی کردی ہے واضح رہے کہ گزشتہ سماعت فاضل عدالت نے اس کیس میں سٹینڈنگ کونسل سے معاونت طلب کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن