ایفی ڈرین کیس، جج کی رخصت کے باعث موسیٰ گیلانی پر ایک بار پھر فردجرم عائد نہ ہوسکی
اسلام آباد (وقائع نگار) ایفی ڈرین کیس میں سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے سمیت دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم ایک مرتبہ عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز انسداد منشیات کی عدالت کی جج ارم نیازی کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت نہیں ہوسکی۔ عدالت نے گزشتہ پیشی پر فاضل عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری کئے تھے۔