دہشت گردی کے خاتمے، پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ اور رینجرز تعیناتی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پنجاب میں گورنر راج نافذ کرنے اور رینجر کی تعیناتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست محمود نقوی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب صوبے میں دہشت گردی کنٹرول کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ سول اداروں کے درمیان رابطے کے فقدان اور تربیت نہ ہونے کے سبب پنجاب میں امن و امان کے مسائل سنگین صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔ دہشت گردی کی حالیہ لہر سے نمٹنا پولیس اور سول اداروں کے بس سے باہر ہے۔لہٰذا صوبے میں دہشت گردی اورایمرجنسی کی صورتحال کی بناء پر گورنر راج نافذ کرنے کا حکم دیا جائے اور سکیورٹی رینجرز کے سپرد کرنے کا حکم دیا جائے۔