پنجاب: 2 خواتین سمیت 11 پارلیمانی سیکرٹری مقرر، تعداد 36 ہوگئی
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 2 خواتین سمیت 11 ممبران کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا ہے اب پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹریوں کی تعداد 25 سے بڑھ کر 36 ہوگئی ہے۔ عظمٰی بخاری کو اطلاعات و ثقافت کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ شاہین اشفاق کو پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی خواتین بنایا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر و رکن پنجاب اسمبلی چودھری امجد علی جاوید کو پارلیمانی سیکرٹری بہبود آباد، خواجہ وسیم کوآپریٹو، ملک محمد علی کھوکھر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، محمد نعیم صفدر انصاری کمیونیکشن اینڈ ورکس رانا محمد افضل داخلہ، چودھری حسن ریاض سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن کرم الہٰی بندیال کو توانائی، چودھری فقیر حسین ڈوگر جیل خانہ جات اور میاں طاہر کو سیاحت کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔