• news

6 ماہ میں قحط سے 2 کروڑ انسان مر سکتے ہیں : ورلڈ فوڈ پروگرام

جنیوا (اے پی پی) ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ آئندہ 6 ماہ کے دوران قحط سے 2 کروڑ انسانوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام سے منسلک ماہر اقتصادیات عارف حسین نے کہا ہے کہ یمن، شمال مشرقی نائیجیریا اور جنوبی سوڈان میں مسلح تنازعات کے نتیجے میں اشیائے خوراک کی قیمتیں انتہائی زیادہ ہو چکی ہیں اور اس صورت حال نے ہزاروںگھرانے بری طرح متاثر ہیں۔ براعظم افریقہ کے مشرقی حصے میں خشک سالی مجموعی طور پر زراعت کے لیے شدید نقصانات کا باعث بن چکی۔ صومالیہ میں قحط کی وجہ سے انسانی ہلاکتوں کا سلسلہ بہت جلد شروع ہو سکتا ہے اور جنوبی سوڈان میں بھی ہزاروں افراد بھوک کے ہاتھوں مارے جا سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن