• news

اسرائیل کے پاس سینکڑوں ایٹمی وار ہیڈز موجود ،عالمی امن کے لئے بڑا خطرہ ہے : ایران

تہران (اے پی پی) ایران نے اسرائیلی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کے ذخائر کو عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ اور صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کے بے بنیاد دعوو¿ں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا اسرائیل کے پاس سینکڑوں ایٹمی وارہیڈز موجود ہیں جو مشرق وسطیٰ اور پوری دنیا کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ترجمان نے کہا بے بنیاد دعوو¿ں اور بیانات کی تکرار ایک ایسی حکومت کی طرف سے کی جا رہی ہے جو کسی بھی بین الاقوامی قانون کی پابندی نہیں کرتی۔اور جو مظلوم فلسطینی عوام اور اپنے ہمسایہ ملکوں کے خلاف غیرانسانی اقدامات اور جرائم کا ارتکاب کرکے بے شمار سیاہ کارناموں کی تاریخ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا صیہونی حکومت کے سیاہ کارناموں کی بارہا اقوام متحدہ کی رپورٹوں میں بھی صراحت کے ساتھ نشاندہی کی گئی ہے۔ اپنے ایٹمی پروگرام کو پوری سنجیدگی اور قوت کے ساتھ جاری رکھے گا۔

ای پیپر-دی نیشن