امریکہ ون چائینہ پالیسی کی پاسداری کرے: ترجمان چینی وزارت خارجہ
بیجنگ (آئی این پی) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ ون چائینہ پالیسی کا احترام کرتے ہوئے تائیوان کے مسئلہ کو بہترین طریقے سے نمٹایا جائے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکہ ون چائینہ پالیسی کی پاسداری کرے گا۔