سینڈک کرپشن سکینڈل: نیب نے نرگس سیٹھی کو تفتیش کیلئے طلب کر لیا
اسلام آباد (آن لائن)نیب نے نرگس سیٹھی کو سینڈک کرپشن سکینڈل میں شامل تفتیش کرتے ہوئے طلب کرلیا گیا۔ واضح رہے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اس منصوبے میں شریک ملزم ہیں اور نیب نے ان کے بیانات پہلے ہی قلم بند کر لئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نرگس سیٹھی سید یوسف رضا گیلانی کی پرنسپل سیکرٹری تھی اور انہی کے حکم پر سینڈک پراجیکٹ کے ایم ڈی مسٹر سنجرانی کو تعینات کیا گیا تھا جس کو غیرقانونی قرار دیا جا چکا ہے۔