• news

دشمن قوتیں ملک میں امن قائم ہوتا نہیں دیکھنا چاہتیں: میاں مقصود

لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ سیہون شریف میں ہونے والے بم دھماکے میں 80 سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ لاہور اور پشاور کے بعد سیہون شریف میں بم دھماکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم اور حوصلے کو ختم نہیں کرسکتیں۔ دہشتگردی کے حالیہ واقعات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان مخالف بیرونی قوتیں ملک میں امن قائم ہوتا نہیں دیکھ سکتیں۔

ای پیپر-دی نیشن