سانحہ سیہون شریف دشمنوں کی سازش ہے:خادم حسین رضوی
لاہور(پ ر) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے مرکزی رہنما علامہ خادم حسین رضوی نے جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درگاہ حضرت عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر پر دھماکہ کرنے والے اسلام و پاکستان کے دشمن ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ملک و ملت کے جو دشمن ہیںسانحہ شہباز قلندر اُن کی سازش ہے۔ دریں اثناء تحریک لبیک یار سول اللہ ضلع لاہور کے زیر اہتمام سانحہ سیہون شریف کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں صاحبزادہ پیر محمد اعجاز اشرفی، علامہ غلام عباس فیضی، مفتی عابد رضا قادری و دیگر نے شرکت کی۔