• news

دہشت گردی کی آڑ میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازش کی جارہی ہے: مولانا امجد

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر سانحہ درگاہ سیہون شریف اور ملک کے دیگر شہروں میں دہشتگردی کے واقعات کے خلاف مختلف مساجد میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قمرالدین، مولانا عبدالقیوم ہالیچوی، مولانا فضل علی حقانی، مولانا محمد یوسف، مولانا محمد امجد خان، حاجی شمس الرحمن اور دیگر نے کہا کہ وطن عزیز میں دہشت گردی کی نئی لہر وطن اور قوم پر حملہ ہے۔ جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف عالمی سازشیں عروج پر پہنچ چکی ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی آڑ میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ علاوہ ازیں جے یو آئی کے دیگر رہنمائوںمولانا محب النبی، مولانا نعیم الدین، مولانا سیف الدین سیف، مفتی عزیزالرحمن، حافظ غضنفر عزیز ودیگر نے کہا دہشت گردی کے واقعات نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن