• news

پنجاب اسمبلی میںاپوزیشن نے 2 قراردادیں اور ایک توجہ دلائو نوٹس جمع کرا دیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے دہشت گردی کی حالیہ لہر اور سرکاری سکولوں میں صاف اور ٹھنڈے پانی کے لئے کولر نصب کرنے سے متعلق دو الگ الگ قرار دادیں جبکہ جانوروں سے دودھ کی زیادہ مقدار کے حصول کے لئے ٹیکہ پر پابندی کرنے کے لئے توجہ دلائو نوٹس جمع کرا دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رکن شعیب صدیقی کی جانب سے دہشت گردی کی حالیہ لہر کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کرائی۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے سرکاری سکولوں میں صاف اور ٹھنڈے پانی کے کولر نصب کرنے اور خراب کولرز کو فوری طور پر ٹھیک کرنے سے متعلق قرارداد جمع کرائی ہے۔ مسلم لیگ ق کی ر کن خدیجہ عمر فاروقی کی جانب سے جانوروں سے دودھ کی زیادہ مقدار حاصل کرنے کیلئے استعمال ہونے والے ٹیکہ پر پابندی کیلئے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن