• news

پنجاب کے ہر ضلع میں 2 مصالحتی عدالتیں بنیں گی، 72 سول ججز نامزد

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پنجاب بھر کی عدالتوں میں مصالحتی نظام کو فعال کیا جا رہا ہے، ہر ضلع میں دو، دو مصالحتی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ پہلی مرتبہ چیف جسٹس ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ کی منظوری کے بعد صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں میں مصالحتی نظام کو فعال کیا جارہا ہے۔ عدالتوں میں تعیناتی کے لئے 72 سول ججز بھی نامزد کردئیے گئے ہیں۔ ان سول ججز کا تربیتی کورس پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں مارچ کے آخری ہفتے میں شروع ہوگا۔ پانچ روزہ تربیت دی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن