حکومت سرکلر ڈیٹ کا حل ڈھونڈنے میں ناکام، بنکوں سے قرض حاصل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (قاضی بلال) موجودہ حکومت سرکلر ڈیٹ کا مستقل حل ڈھونڈنے میں ناکام ہے۔ نوائے وقت کے پاس دستاویز کے مطابق حکومت نے سرکلر ڈیٹ سے نمٹنے کیلئے نیا طریقہ کار ڈھونڈ نکالا ہے۔ سرکلر ڈیٹ کو ایک خاص حد میں رکھنے کیلئے کمرشل بنکوں سے ادھار لیا جائیگا۔ پاور ہولڈنگ کو تیس ارب روپے کا قرض لینے کا ٹاسک دیدیا گیا۔ وزارت پانی و بجلی نے سرکاری دستاویزات میں اعتراف کیا ہے کہ سرکلر ڈیٹ کو کم رکھنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ قرض لی جانے والی رقم ڈسٹری بیویشن کمپنیوں کو دی جائیگی۔