• news

7 روز کے دوران 20 سبزیوں، پھلوں کی قیمتوں میں 6 روپے کلو تک اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے 20 سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 16 روپے کلو تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کلوآلو کچا چھلکا کی قیمت 3 روپے اضافے سے 21، ٹماٹر 5 روپے اضافے سے38، بینگن 5 روپے اضافے سے27، کھیرا 3 روپے اضافے سے 27، کریلے 5 روپے اضافے سے 74، لیموں چائنہ 5 روپے اضافے سے 58، پھول گوبھی 3 روپے اضافے سے 20، شلجم 2 روپے اضافے سے 17،سبز مرچ 6 روپے اضافے سے64، شملہ مرچ 16 روپے اضافے سے 74 اور ساگ 3 روپے اضافے سے 25 روپے کلو جبکہ کالا کولو 10 روپے اضافے سے136، سیب امری 5 روپے اضافے سے 74، سیب ایرانی 10 روپے اضافے سے 136، سٹابری 16روپے اضافے سے 245 روپے کلو، مسمی 10 روپے اضافے 116، مالٹا شکری 4 روپے اضافے سے 100 روپے، کینو اوّل درجہ 4 روپے اضافے سے 100 روپے درجن، انار بدانہ 5 روپے اضافے سے 292 روپے کلو اور کیلا دوم 6 روپے اضافے سے 53 روپے درجن فروخت ہوتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن