• news

فیصل آباد: ڈاکٹروں کی بے حسی: مریض گھنٹوں تڑپنے کے بعد دم توڑ گیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈاکٹروں کی بے حسی سے مریض گھنٹوں تڑپنے کے بعد آخرکار دم توڑ گیا۔ اسلم کو طبیعت خراب ہونے پر بھائی ہسپتال لایا۔ ڈاکٹروں نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلم کو طبی امداد نہ دی۔ کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد اسلم طبی امداد نہ ملنے پر جان کی بازی ہار گیا۔ ورثا نے نعش سڑک پر رکھ کر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

ای پیپر-دی نیشن