کامونکے: رسم مہندی پر فائرنگ سے دولہا کی پھوپھی ہلاک، ملزم کی بیوی، کزن زخمی
کامونکے (نامہ نگار) رسم حنا کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجہ میں دولہا کی پھوپھی جاںبحق جبکہ ملزم کی بیوی اور کزن شدید زخمی ہوگئیں۔ گزشتہ رات 10 بجے نواحی گائوں کوٹ کھیون مل ڈیرہ جموں والا کے شیر باز کے بیٹے علی رضا کی رسم حنا کی تقریب جاری تھی کہ دُلہا کے کزن وقار نے صحن میں فائرنگ شروع کردی۔ گولیاں لگنے سے مہندی لیکر اندر آتے ہوئی دولہا کی پھوپھی 55 سالہ نصرت بی بی ہلاک ہوگئی جبکہ اسکی بیوی 35 سالہ فرح بی بی اور پھوپھی زاد بہن رافع افراسیاب بھی شدید زخمی ہوگئیں۔ دونوں زخمی خواتین کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر گوجرانوالہ سول ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ واہنڈو پولیس نے مقتولہ نصرت بی بی کے خاوند صغیر کی درخواست پر وقار کیخلاف مقدمہ درج کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔