حامد سعید کاظمی اپیل کی سماعت وکیل رائو شکیل کے دلائل مکمل
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) حج کرپشن کیس میں 14سال قید کی سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں حامد سعید کاظمی کی اپیل کی سماعت میں سابق ڈ ی جی حج راؤ شکیل کے وکیل کے دلائل مکمل ہوگئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرملزم آفتاب الاسلام کے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی ۔