کشمیری نوجوانوں نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کو جوتے کی نوک پر رکھا، فوجیوں پر پتھرائو مجاہدین کی بھرپور مدد کرتے ہیں: ہندوستان ٹائمز
سرینگر (نیوز ڈیسک) کشمیری نوجوانوں نے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کی اس دھمکی کہ فورسز کے آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے اور پتھرائو کرنیوالے نوجوانوں سے غداری کا سلوک کیا جائیگا، کو جوتے کی نوک پر لکھا اور بھارتی فورسز کے اہلکاروں پر جمعہ کے روز ہونے والے مظاہروں میں بھرپور پتھرائو کیا۔ اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری نوجوان فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مجاہدین کی بھرپور مدد کرتے ہیں۔